پروم پاکستانی فوج کی ایک گاڑی بم حملے میں تباہ

0
2231

پروم میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی بم حملے میں تباہ ہو گئی ہے۔

ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پروم کے علاقے زیارت میں ایک فوجی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس سے فوجی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق رات بارہ بجے اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے ایک فوجی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے۔مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجی گاڑی کو یا تو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا یا ریمورٹ کنٹرول بم سے انتظامیہ کے مطابق گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے اور اس میں سوار تمام فوجی اہلکار مارے گئے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے مزید تفصیل اور مارنے والے فوجی اہلکاروں کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here