دکی میں کوئلہ کان پر مسلح افراد کا حملہ، 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں ایک کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس سے 2 ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

حملہ ٹرائیبل کول مائنز ایریا کیا گیا ۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدورتھے۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد کا سول سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک کوئلہ کان انجن ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کریم اللہ دولت زئی اور نعیم ولد جلات خان سلیمان خیل کے ناموں سے ہوگئی۔

زخمی کی شناخت فضل الرحمن ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاشیں اور زخمی سول اسپتال دکی منتقل کردیے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment