کوئٹہ پولیس کا شہیک و فاروق کی جبری گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے پولیس نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوان شہیک اور فاروق کی جبری گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا ہے ۔

ا س سلسلے میں سرگرم ومتحرک انسانی حقوق کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ 28 مئی کو کوئٹہ میں بلوچ طلباءشہیک اور فاروق کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ کی کوششوں کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1797329985642062331

ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاندانوں کو ناانصافی کا سامنا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے کل 3 جون صبح 12 بجے ڈی سی آفس کوئٹہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ براہ کرم ان کے احتجاج میں شامل ہوں اور ان کی حمایت کریں۔

Share This Article
Leave a Comment