وادی مشکے:گچک،ٹوبہ سولیر فوجی محاصرے میں،آپریشن جاری

0
609


وادی مشکے میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے،کئی علاقے پاکستانی فوجی محاصرے میں ہیں۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وادی مشکے متعدد علاقوں میں پاکستانی فوجی آپریشن جاری ہے اور پہاڑی علاقوں میں فوج کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق تنک سے چالیس آرمی کی گاڑیوں کا قافلہ اور اونٹ،گدھے بھی فوجی قافلے میں شامل ہیں اور سولیر کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔
جبکہ ضلع پنجگور سے فوج کی بڑی تعداد سولیر،ٹوبہ گچک کی جانب داخل ہو گئی ہے۔ مذکورہ تمام علاقے فوجی محاصرے میں ہیں۔

نوٹ۔۔ یہ ابتدائی خبر ہے مزید تفصیل آنے کے بعد نیوز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here