بانک کریمہ بلوچ کی کینڈا میں شہادت دنیا کے کے لیے سوالیہ نشان ہے، رحیم خان بگٹی

0
651

بلوچ گوریلہ کمانڈر رحیم خان بگٹی نے اپنے ایک بیان میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما اور بی ایس او آذاد کے سابقہ چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی شہادت کا مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینڈا جیسے پرامن شہر میں بلوچ رہنما کی شہادت کینڈین سرکار سمیت مہذب دنیا کے لیے ایک سوال ہے، انہوں نے کہا کہ کریمہ بلوچ کا قصور کیا تھا جسے بے دردی سے شہید کیا گیا ہے،۔

بانک کریمہ بلوچ نے کینڈا میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی بربریت اور بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقوام متحدہ سمیت مختلف فورم پر آواز بلند کی جس کی سزا انکو شہادت کی صورت میں ملی ہے۔
کینڈین گورنمنٹ سمیت تمام انسانی حقوق کے ادارے اس قتل کی تحقیق کریں اور کریمہ بلوچ ایک خاندان نہیں بلکہ بلوچ قوم کی ترجمان تھی،اس لیے ایک قوم انصاف کا طلب گار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here