کوہلو و کاہان کے درمیان فورسزپر حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک کئے،یو بی اے

0
235

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقہ سورین کھور پہ فرنٹئیر کور کے گشتی دستہ پہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فورس کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض دشمن ریاست کے ہر استحصالی منصوبہ کو بلوچ قوم کے حمایت اور مدد سے ناکامی سے دوچار کرینگے ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here