ضلع کیچ سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

0
657

بلیدہ سے تین اور ہیرونک سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں،لاشوں کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران عبدوی میں ایک مبینہ جھڑپ کے دوران تین افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ہلاک شدگان کی تاحال شناخت سامنے نہیں آئی۔ اور اس حوالے مزید حتمی اطلاعات آنا باقی ہیں۔

جبکہ ضلع کیچ کے نواحی علاقہ ہیرونک سے دو لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
لاشوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔واقعات کے محرکات بھی ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here