قلعہ عبداللہ میں افغان کمانڈر کی گاڑی پر بم دھماکہ، کوہلو میں تعمیراتی کمپنی کی مشینریز نذرِ آتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبداللہ اور کوہلو میں دو الگ الگ واقعات میں افغان عسکری کمانڈر کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ دوسرے واقعے میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی گئی۔

پہلے واقعے کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں گالو پولیس اسٹیشن کی حدود میں سابق افغان عسکری اہلکار کمانڈر اکبر کی گاڑی کو بم دھماکے (ایکپلوژو ڈیوائس) سے نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اور شناختی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کوہلو میں نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف ایک نجی کمپنی کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کوہلو کے علاقے سنہڑی پوژہ روڈ پر سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے وہاں موجود بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے باعث کمپنی کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کی جانب سے دونوں واقعات کے بعد علاقوں کی ناکہ بندی کر کے واقعات کی تفتیش اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Share This Article