ہنگلاج میں ہندوؤں کا 3 روزہ میلہ اختتام پذیر، لاکھوں افراد کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں ہنگلاج ماتا کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

ضلع لسبیلہ کے علاقے ہنگلاج میں ہندوئوں کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا ۔

بلوچستان سمیت پاکستان و دنیا بھر سے لاکھوں ہندو یاتریوں اور عقیدت مندوں نے ہنگلاج ماتا مندر کے میلے میں شرکت کی اور ماتا کی زیارت اور پوجا پاٹ کی۔

شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر منڈلی کی جانب سے پیدل سفر کرکے آنے والے یاتریوں کے لیے راستے میں جگہ جگہ کھانے پینے پانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے،روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا،جس میں ماہر ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نے مریض یاتریوں کا علاج کیااور مفت ادویات دیں ۔

میلہ میں شری ہنگلاج کے رضا کاروں کی جانب سے (بھنڈارا) کھانا،پینا،شربت 24 گھنٹے مفت جاری رہا۔

شری ہنگلاج منڈلی ترجمان پرکاش کمار لاسی نے صحافیوں کو نانی مندر اور اپنے مقدس مقامات کادورہ کروایا اور ان کو میلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Share This Article