لورالائی ومستونگ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے لورالائی اورمستونگ میں فائرنگ سے 2 افرادہلاک ہوگئے۔

لورلائی کٹوئی کیمپ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت سمیع اللہ ولد عمران خان شنواری سکنہ کٹوئی کیمپ سے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مستونگ میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آماچ ڈیم پر شکار کے غرض سے جانے والا عابد ولد حاجی موسیٰ خان بنگلزئی سکنہ غلام پڑینز مستونگ اتفاقیہ گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش قبضہ میں لیکر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کرکے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment