دالبندین ولورالائی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین اورلورالائی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بدھ کو دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد علم محمدزئی نامی شخص ہلاک ہو گیا، جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس اور لیویز نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب لورالائی کے علاقے کمشنر کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔

ہلاک شخص کی شناخت قاسم والد رحمت اللہ ہوتک جبکہ زخمی کی شناخت جانان ولد رحمت اللہ ہوتک کے نام سے ہوئی ہے۔

واقع کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment