بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے کے پانچ آبادیوں کو پاکستانی…
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مراد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے مشکئے میں گجلی گاؤں کے تمام افراد کے گھروں کو لوٹنے کے بعد نذرآتش کردیا ہے۔ ان لوگوں گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں پاکستانی فوج نے جبری نقل مکانی کا شکار بنایا تھا۔ ان کی اکثریت کو جیبری میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے آس پاس ایک کھلی کیمپ میں بسنے پرمجبورکردیاتھا۔ یہ لوگ ابھی تک اسی کیمپ کے پاس جھونپڑیوں میں زندگی گزارہے ہیں۔ انہوں نے کہا گجلی میں ایک سو ستر سے زائد گھرانے تھے۔ جبری نقل مکانی کے بعد ان لوگوں کے آبا دگھر، جانوروں کے باڑے، گندم کے ذخیرے سمیت دیگر اشیائے ضرورت وہاں رہ گئے تھے۔ ان لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے بعد پاکستانی فوج نے ان کے گھروں کو ایک بڑی کیمپ میں تبدیل کر دیا۔ دو روز قبل پاکستانی فوج نے اس کیمپ کو خالی کر دیا ہے لیکن انخلا سے پہلے ایک سو ستر سے زائد لوگوں کے گھروں کے باقی ماندہ ساز و سامان کو لوٹ لیا اور تمام گھروں کو نذرآتش کردیا۔ بلوچستان میں اس طرح کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ اس سے پاکستانی فوج کی درندگی اور بے رحمی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر مراد بلوچ نے کہا کہ ان گھرانوں کا ذریعہ معاش صرف بارانی زمینداری اور گلہ بانی تھا۔ اب ان سے معاش کے تمام ذرائع چھین کر فوج نے انہیں قیدی بنالیا ہے۔ اس طرح انہیں پوری زندگی فوجی کیمپ کے قرب و جوار اور اپنے آبائی زمینوں سے دور رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں…
پنجگور گچک میں پاکستانی فوج نے درے خان اور اس کے خاندان…
پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مشکے سے ایک دس سالہ بچے…
بلوچستان کے علاقے نال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ گزشتہ…
بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا…
بلوچستان کے علاقے مشکیمیں پاکستانی فوج نے گجلی نامی ایک گاؤں میں…
بلوچستان کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج کی فوجی بربریت جاری ہے…
آواران کے تحصیل مشکے کے پہاڑی علاقوں کھلان، راحت،اسپیت کوہ، پتندر سمیت…
Sign in to your account