وادی مشکے: فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل شام کو نوکجو ریندک میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو دو اطراف سے گھیر کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ شدید حملے میں فوجی چوکی کو بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment