قلات میں فوجی آپریشن کا آغاز جبکہ سبی سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوگیا۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فوج نے آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شور پارود سمیت خاران اور نوشکی کے پہاڑوں سلسلوں پر مشتمل علاقوں میں فورسز پیش قدمی کررہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈز کے اہلکاروں کو گاڑیوں میں مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے دیکھا گیا۔ ب±نڈالو اور گرد نواح میں فورسز کے پڑاو ڈالنے کی بھی اطلاعات ہے۔
دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم ماضی میں مذکورہ علاقوں فوجی آپریشنوں کے دوران جانی نقصانات سمیت گھروں کو جلانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
دریں اثنا بلوچستان کے ضلع سبی سے پاکستانی فورسز نے چلّا ولد ج±ھڑیا ڈومکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چلّا سبی کے علاقے لہڑی کا رہائشی ہے جنہیں پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔