لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس بس پر طالبان کا خودکش حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read


پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے لاہور کے قریب پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کرنے والے خودکش حملہ آور کو مار ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشتبہ عسکریت پسند علی الصبح فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت ہلاک ہوا جب اس نے برکی گاو¿ں میں پولیس اسٹیشن کے احاطے میں رکنے کے اشارے پر گارڈز پر گولی چلائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور اس کی جیب میں دو دستی بم بھی تھے۔

پولیس نے خودکش جیکٹ، دو دستی بم اور ایک پستول کی تصاویر بھی جاری کیں اور کہا کہ مشتبہ شخص یہ اپنے ساتھ لے جا رہا تھا۔

حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ حملہ سی ٹی ڈی کے تھانے کے سامنے پولیس بس پر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوا اور سوار تمام پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

محمد خراسانی نے کہا ہے کہ فوج کے زیر اثر پاکستانی غلام میڈیا نے حملے کا رنگ بدل دیا اور ہمارے ساتھی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مارے جانے کی خبر دی جو سراسر جھوٹ ہے۔

طالبان ترجمان محمد خراسانی نے مزید کہا ہے کہ ہم فوج اس کے اداروں اور حکومتی اراکین کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے حملے ملک میں جاری ظلم روکنے اور نفاذ شریعت تک جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment