امریکا میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے 192 اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو نیو یارک، واشنگٹن، اوریگون، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر، کیلی فورنیا، میری لینڈ، الی نوائے، نیو جرسی، نیو میکسیکو، میسی چوسٹس، کنیکٹی کٹ، ڈیلا ویئر اور کلوراڈو میں برتری حاصل ہے۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ساﺅتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا، کنساس، اوکلاہوما، میسوری، آرکنساس، انڈیانا، کینٹکی، ٹینیسی، الاباما، مغربی ورجینیا، نبراسکا، جنوبی کیرولائنا، وائیومنگ اور یوٹا میں آگے ہیں۔
صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے 24 ریاستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق ڈیموکریٹس کو 13 ریاستوں جب کہ ری پبلکن کو 11 ریاستوں میں برتری حاصل ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اب تک 188 الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے ری پبلکن حریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 82 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع جاری ہے۔
امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں منگل کو ہونے والی پولنگ کے دوران بڑی تعداد میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
پولنگ سے قبل تقریباً 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ارلی ووٹنگ کے ذریعے پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے تھے۔