ضلع گوادر سے پاکستانی فوج کی بڑی تعداد میں سائیجی،دڈامب کی جانب نقل و حرکت، تمام زمینی راستے سیل گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گزشتہ روز شیلنگ،آپریشن جاری
ضلع گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے سائیجی،مزن بند،دڑامب کے پہاڑی سلسلوں میں شیلنگ کی ہے،
جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق دشت اور گوادر کے درمیانی علاقوں میں زمینی فوج کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے،
ضلع گوادر کے علاقے جو دشت سے ملتے ہیں کنڈہ سول میں پاکستانی فوج نے ایک نئی ملٹری کیمپ قائم کر دی ہے جبکہ دڑامب دشت کی جانب آنے والے تمام ندی (کور) اور راستوں پر پاکستانی زمینی فوج کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے۔
سائیجی بند، تلار،کوڈان،زریں بگ،دڑامب پاکستانی زمینی فوج کی بھاری نفری پہنچنے کے ساتھ آپریشن کی اطلاعات ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع گوادر کی جانب سے پاکستانی زمینی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشت آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے اور زمینی فوج کی بھاری نفری سائیجی،دڑامب،تلار کے پہاڑی سلسلوں میں داخل ہو چکی ہے۔