ترکی کیخلاف پابندیوں کا پیکیج تیارہے، جلدنافذ کیا جائیگا، یورپی یونین

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یورپی یونین نے ایک بار پھر ترک لیڈر شپ کے اشتعال انگیز بیانات اور دوسرے ملکوں میں بے جا مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طورپر ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل جمعرات کے روز یورپی یونین کے رہ نماﺅں کی طرف سے ترکی کے اشتعال انگیز رویے پر کڑی تنقید کی گئی تاہم دسمبر تک ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس تک ترکی کے خلاف مزید کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس میشل نے جمعرات کے روز ویڈیو کے ذریعے یورپی سربراہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکج تیار ہے جسے فوری طورپر نافذ کیا جائے گا۔ یورپی کمیشن کے صدر عرسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ کمیشن نے اقتصادی پابندیاں مرتب کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ یہ پابندیاں فوری استعمال کے لیے تیار ہیں۔

فرانس چاہتا ہے کہ یورپی یونین اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں کے خلاف ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے حملے کے پس منظر کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔

میشل نے کویڈ۔19 کے پھیلاو¿ سے نمٹنے کے لیے یورپی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے وقف پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک مختصر تقریر کے دوران کہا کہ ہم مشرقی بحیرہ روم میں حالیہ یکطرفہ (ترک) اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی اشتعال انگیزی اور بیان بازی پوری طرح ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے اکتوبر کے اوائل کے سربراہی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے اس فیصلے کی طرف توجہ دلائی۔

پچھلے سال سے ترکی اور فرانس کے تعلقات آہستہ آہستہ خراب ہوئے ہیں خاص طور پر شام ، لیبیا اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی مداخلت کی وجہ سے ترکی اور یورپی ملکوںکے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment