حب سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد،پنجگور فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے پنجگور کے مرکزی بازار سے پروم کے رہائشی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 16فروری کو پنجگور کے مرکزی بازار چتکان سے پاکستانی فوج نے پروم کے رہائشی شوکت محمد کو اس وقت حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جب وہ اپنی گاڑی کو مرمت کرنے گیراج میں موجود تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شوکت پیشے کے لحاظ سے دوہزار گاڑی کا ڈرائیور ہے، جو ایرانی تیل کا کاروبار کرتے ہیں اور پاکستانی فوج نے اسے اس وقت حراست میں لے لاپتہ کیا جب وہ تیل فروخت کرنے کے بعد اپنے گاڑی مرمت کرنے گیراج میں تھا۔

بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

چالیس سالہ عبدالکریم ولد لعل محمد کی تشدد زدہ لاش موچکو تھانہ کے حدود میں چھتہ خان گوٹھ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی جمعیت علماء اسلام حب سٹی کے امیر محمد کاکڑ کے کزن تھے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں تشدد زدہ لاشوں کی برآمدی کا سلسلہ گذشتہ کئی عرصے سے جاری ہے جبکہ اس دوران کئی افراد کی لاشوں کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جاچکا ہے۔

دو روز قبل قلات سے لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی بھی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے شور پارود سے مسلح افراد نے آزاد خان ولد نبی بخش ساسولی کو اغوا کیا تھا جس کی تشدد زدہ لاش دو دن بعد برآمد ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment