امریکی الیکشن میں روس اور ایران کی مداخلت کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی ڈائریکٹر برائے نیشنل انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور ایران نے امریکا میں رائے دہندگان کے اندراجات سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں جس کا مقصد تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

رائٹ کلف نے کہا کہ ایران کا مقصد خاص طور پر ووٹرز کو خوف زدہ کرنا ، معاشرتی بدامنی کو بھڑکانا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اداروںکو پتا چلا ہے کہ روس نے بھی امریکی ووٹروں کے کچھ اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔ روس اور ایران دونوں امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment