فوج کی سیاست میں مداخلت پر ’ٹروتھ کمیشن‘ بنا یا جائے ، محسن داوڑ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم کاجلسہ کراچی کے جناح باغ میں جاری ہے۔ جلسہ گاہ میں مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ سمیت دیگر سیاسی رہنما شامل ہیں۔

باغ جناح میں جاری اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ گوجرانوالا جلسے میں تقریر کے دوران سابق وزیراعظم نے جو الزامات عائد کیے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ آج ہی اعلان کریں کہ سنہ 1947 سے اب تک جو ہوا ہے اس ملک میں ہم اس کے لیے ایک ٹروتھ کمیشن بناتے ہیں۔ جو آپ نے الزامات لگائے اس کی بھی تحقیقات کریں جو میاں صاحب نے الزامات لگائے ان کی بھی تحقیقات کریں۔‘

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف پر لگے الزامات کی تحقیقات کرنے کی بجائے مزید جرنیلوں کو بھی اس میں شامل کر دیا اور یہ وضاحت نہیں کی کہ جو الزامات لگے ان میں کتنی صداقت ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment