عمران خان یاد رکھوصفحہ تبدیل ہوتے وقت نہیں لگتا، مریم نواز

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان آج تمام اداروں کے ایک صفحے پر ہونے کا کہتے ہیں، یاد رکھو صفحہ تبدیل ہوتے وقت نہیں لگتا۔’

انھوں نے ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج ملک میں معاشی بدحالی ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور میں آج عوام کا مقدمہ لے کر یہاں آئی ہوں۔’

انھوں نے ملک میں گیس اور بجلی کے بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم عمران کی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آج ملک سے آٹا چینی دال غائب ہے اور حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں۔’

مریم نواز نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ’آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والی عدلیہ پر دباو¿ اور میڈیا کو زبان بندی کا سامنا ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں عوام کے ووٹ سے حکومت آنی چاہیے اور عوام کے ووٹ سے حکومت جانی چاہیے۔‘

Share This Article
Leave a Comment