سیدھا ہوجاﺅ ورنہ تمہارا حشر افغانستان میں امریکا جیسا کرینگے،فضل الرحمان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جس شدت سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائیاں شروع ہوئی ہیں اس طرح حزب اختلاف کے قائدین کی جانب سے بیانات میں بھی تیزی آئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا بھی ایک حالیہ بیان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا ہے جس میں انھوں نے پاکستانی فوج کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سیدھے ہو جاو¿ کیونکہ ہم تو سیدھے ہیں نہیں تو افغانستان میں جو حشر امریکہ کا ہوا ہے وہ حشر پاکستان میں تمہارا ہوگا‘۔

اس ویڈیو کلپ میں انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں تاہم سیاسی مبصرین ان کے اس بیان کو انتہائی سخت موقف قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر ہے کہ جیسے مولانا فضل الرحمان کے لب و لہجے میں سختی اس نوٹس کی خبروں کے بعد ہی آئی ہے۔

مبصرین کا بھی یہ کہنا ہے کہ نیب کے ایک مبینہ نوٹس کی بازگشت کے بعد ہی جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جس طرح کھل کر میدان میں آئے ہیں اس طرح کا رویہ پہلے کم ہی دیکھنے کو ملا ہے۔

اگرچہ مولانا فضل الرحمان موجودہ اس حکومت کے قیام سے ہی اس کے بڑے ناقدین میں شامل ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس حکومت کو ’لانے والے کوئی اور ہیں اور یہ کہ یہ سب بیرونی ایجنڈا ہے‘۔

لیکن ایک بات تو بالکل سچ ہے کہ پاکستانی فوج پاکستان کے قیام سے ہی اقتدار پر قابض ہے لیکن تھا پردے میں ، اب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توپردہ بھی گرادیا اوراب پاکستانی عوام سمیت پوری دنیا کو سب کچھ صاف صاف دکھ رہا ہے ۔ اور یہ مقولہ بھی سچ ثابت ہوگیا ہے کہ ہر ملک کے پاس ایک فوج ہوتی ہے لیکن یہاں ایک فوج کے پاس ایک ملک ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment