ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے آپریشز بند کر دیے

ایڈمن
ایڈمن
5 Min Read

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بینک اکاﺅنٹس منجمد کیے جانے کے بعد بھارت میں اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو جاری کیے جانے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے تنظیم کو مسلسل ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے۔

ایمنسٹی نے کہا ہے کہ انہیں 10 ستمبر کو علم ہوا کہ بھارت میں ان کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور عملے پر ملک چھوڑنے کے علاوہ تحقیقی کام اور مہم کو روکنے کے لیے دباﺅڈالا جا رہا ہے۔

غیر سرکاری تنظیمیں یہ شکایات کرتی رہی ہیں کہ انہیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے اور خاص طور پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پابندیوں پر آواز بلند کرنے کے نتیجے میں انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے بینک اکاﺅنٹس منجمد کیے جانے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی حکومت ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق تنظیم نے تسلسل کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی۔ رواں برس فروری میں پولیس کے ہاتھوں نئی دہلی میں نسلی فسادات اور بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بے رحمانہ سلوک کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد تنظیم کے اکاﺅنٹس کو منجمد کیا جانا کوئی حیرت کی بات نہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل، بھارتی حکومت سے کشمیر میں شہری ہلاکتوں اور پبلک سیفٹی ایکٹ کی منسوخی کے مطالبات بھی کرتی رہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ بھارت میں مجرمانہ اداروں کے طور پر برتاو¿ کیا جا رہا ہے اور قابلِ اعتماد ثبوت کے بغیر مخالفین کے خلاف جان بوجھ کر اقدامات ہو رہے ہیں، جن کا مقصد تنقیدی آوازوں کو خاموش اور خوف کی فضا قائم کرنا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک غیر سرکاری ادارے ‘ایکٹ ناو¿ فار ہارمونی اینڈ ڈیموکریسی’ کی بانی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن شبنم ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی کے خلاف کافی دنوں سے کارروائی چل رہی ہے۔

ا±ن کے بقول سی بی آئی تفتیش کر رہی ہے اور انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی سرگرم ہے ابھی حال ہی میں اس پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

انھوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ہم خاص طور پر گزشتہ پانچ برسوں سے دیکھ رہے ہیں کہ انسانی حقوق کے اداروں پر حملے تیز ہو گئے ہیں۔

شبنم ہاشمی کے بقول نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ایمنسٹی جیسے بین الاقوامی ادارے کا دفتر بھی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔

شبنم ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ بہت شرمناک ہے اور دیگر تنظیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی ہے جب ایمنسٹی کو بند کیا جا سکتا ہے تو کسی کو بھی کام کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

شبنم ہاشمی کے مطابق خاص طور پر جو لوگ بھی این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے نکلے تھے ان میں سے سیکڑوں افراد آج جیل میں ہیں۔ حکومت اختلافی آواز اٹھانے والوں کو یا تو جیل میں ڈال دیتی ہے یا پھر دوسری کارروائی کرتی ہے۔

ادھر بھارت کی حکومت کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی عطیات لیتی رہی ہے۔ اس نے غیر ملکی عطیات لینے کے قانون، ایف سی آر اے، کے تحت خود کو کبھی رجسٹرڈ نہیں کرایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ ایف ڈی آئی، کے توسط سے بھی منگوایا جس کی غیر منافع بخش تنظیموں کو اجازت نہیں ہے۔

حکومت کے ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایمنسٹی کی مالی بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment