کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم نہیں جھکیںگے، نواز شریف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے بھائی اور قائد حز ب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد دوٹوک مو¿قف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے کٹھ پتلی نظام نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی قرارداد کی توثیق کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، اے پی سی میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جاسکتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment