دراسکی و گرد نواع کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی زمینی فوجی کی آپریشن کی اطلاعات
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دراسکی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج کی پیش رفت و آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع آواران سے منسلک دراسکی کے علاقوں گو دری،آجوئی و گرد نواع میں پاکستانی زمینی فوج کی آپریشن کا سلسلہ جمعرات کی شام سے جاری ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج کے ساتھ اونٹوں،گدھوں کے ساتھ موٹر سائیکلوں کی بھی بڑی تعداد اس آپریشن میں شامل ہے،جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گچک،وادی مشکے میں جاری آپریشن کا یہ تسلسل ہے اور اس میں شدت کا اندازہ پاکستانی زمینی فوج کی تعداد اور انکے سہولیات سے لگایا جا سکتا ہے۔
تاہم مواصلاتی نظام میں خلل کی وجہ سے مزید تفصیلات کا آنا باقی ہے۔