منگچر شہر میں کاڈ کی ناکہ بندی، پاکستانی فوج پر حملے میں متعدد اہلکار ہلاک کردیئے، میجر گہرام بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں جہاں بلوچ مسلح جنگجو ،جن میں خواتین کی بھی ایک نمایاں تعداد شریک ہے کی جانب سے شہر کا کنٹرول سنبھالنے اور فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن (کاڈ) نے منگچر شہر میں ناکہ بندی کرکے پاکستانی فوج پر حملوں میں متعدد اہلکار ہلاک کردیئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے نو تشکیل شدہ یونٹ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن (KAAD) کے سرمچاروں نے آج 25 ستمبر 2026 کو قلات کے علاقے منگچر شہر میں گشت اور مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے ناکہ بندی کے دوران قلات اور مستونگ کی جانب سے دشمن کی مدد کے لیے آنے والے قابض فوج کے قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی۔

انہوں نے کہا کہ اس ہمہ جہت کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 بکتر بند گاڑی سمیت 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ و ناکارہ ہو گئی ہیں۔ علاقے میں سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس معرکے، پیش قدمی اور دشمن فوج کے جانی و مالی نقصانات سے متعلق مکمل اور تفصیلی بیان جلد ذرائع ابلاغ کے لیے جاری کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article