پشین میں نامعلوم مسلح افراد کا تھانے پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس تھانے پر حملہ کیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق حملہ بدھ کی شب بوستان کے علاقے میں واقع پولیس تھانے پر کیا گیا۔

پشین میں پولیس اہلکار سلیم خان کے مطابق تقریباً 30 سے 40 مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

ان کے مطابق رات گئے تک پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ جاری تھا، جبکہ حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے اور حملے کو ناکام بنانے کے لیے پشین سے مزید پولیس نفری بوستان روانہ کی گئی ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم حملہ آوروں نے تھانے کے باہر کھڑی تین گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

بوستان بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے شمال مشرق میں اندازا 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بوستان سمیت پشین کی آبادی مختلف پشتون قبائل پر مشتمل ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article