قلات : منگچر شہر پربلوچ خواتین سرمچاروں کا کنٹرول، فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے شہر منگچر سے اطلاعات ہیں کہ بلوچ جنگجوؤں کی بڑی تعداد داخل ہو گئی ہے، جن میں بلوچ خواتین جنگجوؤں کی نمایاں موجودگی کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق منگچر کے مختلف اہم راستوں اور شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کر کے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، جبکہ بلوچ جنگجوؤں اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع سے مزید دعویٰ کیا جارہا ہے کہ منگچر میں فورسز کو نفری پہنچانے کے لیے آنے والی اضافی فورسز پر سنگین حملہ کیا گیا، جس کے بعد پیش قدمی کرنے والے دستوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس حملے میں خواتین جنگجوؤں کے متحرک کردار کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت منگچر کے مختلف حصوں میں گشت، چیک پوسٹس اور بلاکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام اہم پوائنٹس پر جنگجوؤں کا کنٹرول بتایا جا رہا ہے۔ تاہم ان تمام دعوؤں اور رپورٹس کی آزادانہ ذرائع سے تاحال باقاعدہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article