تمپ : مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ،بیٹا ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ کے علاقے ملانٹ میں نامعلوم مسلح نے ایک گھر پر حملہ کیا جہاں  فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدیدزخمی جبکہ اس کا بیٹا ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل طارق داداللہ ساکن ملانٹ تمپ کے گھر گھسنے اور اُسکے بیٹے طاہر ولد طارق کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاننے کی کوش کی ۔

مزاحمت پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اس کا بیٹا طاہر ولد طارق ساکن ملانٹ ہلاک ہوگیا جبکہ باپ طارق ولد داداللہ ساکن ملانٹ زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article