مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خورشید پندرانی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کانک زیارت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں خورشید پندرانی رئیسانی شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کانک زیارت کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے خورشید پندرانی رئیسانی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں خورشید پندرانی شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج ہلاک ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ واقعے کے محرکات اور حملے میں ملوث افراد کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article