بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے ٹیچنگ اسپتال میں لائی گئی دو لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔
پولیس کے مطابق شناخت ہونے والوں میں دودا ولد ابراہیم سکنہ کلانچی پاڑہ گوادر اور یونس ولد سبزل سکنہ ڈڈھے دشت شامل ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیاکہ دونوں افراد گزشتہ شب بل نگور کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ جھڑپ کے دوران مارے گئے تھے جن کی لاشیں آج صبح ایف سی کی جانب سے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں اہل خانہ نے اسپتال پہنچ کر دونوں لاشوں کی شناخت کی۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج پر بلوچ مسلح تنظیموں کے مہلک حملوں کے بعد آئی ایس پی آر نے درجنوں کی تعدادمیں مسلح افراد کومارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک کئے گئے افراد ماضی کی طرح جبری لاپتہ افراد ہوسکتے ہیں جنہیں دوران حراست ماورائے عدالت قتل کرکے مسلح افراددکھانے کا ڈرامہ رچھایا جارہا ہے ۔