تربت: فوجی تحویل سے 2 نعشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل، شناخت نہ ہو سکی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے ٹیچنگ اسپتال میں پاکستانی فوج نے 2نعشیں منتقل کردیں ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں لاشیں ایف سی کی جانب سے آج ٹیچنگ اسپتال میں لائی گئی ہیں۔

لاشوں کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج پر بلوچ مسلح تنظیموں کے مہلک حملوں کے بعد آئی ایس پی آر نے درجنوں کی تعدادمیں مسلح افراد کومارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک کئے گئے افراد ماضی کی طرح جبری لاپتہ افراد ہوسکتے ہیں جنہیں دوران حراست ماورائے عدالت قتل کرکے مسلح افراددکھانے کا ڈرامہ رچھایا جارہا ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article