پسنی : کوسٹل ہائی وے پر مسافر بسوں میں  تصادم، 2 افرادہلاک،4 شدید زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ایئرپورٹ کے قریب دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک اور چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک مسافر گاڑی روڈ سے نیچے جاگری ہے۔

حادثے میں ایک بس کا ڈرائیور ہلاک ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس گوادر سے کراچی اور دوسری بس کراچی سے مسافر پسنی میں اتار کر گوادر کی طرف آرہی تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article