کراچی: ملیر پولیس کی زیرحراست 16 سالہ بلوچ طالب علم تشدد سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی میں ملیر پولیس کی زیرحراست 16 سالہ بلوچ طالب علم تشدد سے ہلاک ہوگیا ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ آٹھویں جماعت کے 16 سالہ طالب علم ارشاد بلوچ کو ایس ایچ او کی نجی پارٹی کے ذریعے اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا، جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ارشاد کو شدید برقی جھٹکے دیے گئے جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود تھے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ طالب علم کو پولیس حراست کے دوران شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی حالت بگڑ گئی اور بعد ازاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے پر اہلِ خانہ نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article