دکی میں آئی ڈی بم دھماکے میں 3 بھائی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں آئی ڈی بم دھماکے میں 3بھائی ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایس پی دکی منصوراحمد بزدار نے بتایا کہ اتوار کو دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں نامعلوم افراد نے ندی میں آئی ڈی بم نصب کررکھا تھا کہ گاڑی گزرنے کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3بھائی رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ پسران سلطان ہلاک جبکہ ایک شخص عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوگیا۔

دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔

ایس پی منصور احمد بزدار کے مطابق ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد گاڑی میں زمینداری کیلئے جارہے تھے کہ دھماکے کا نشانہ بن گئے ۔

پولیس اور سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article