بلوچستان کے علاقے نوشکی میں میونسپل کمیٹی کے کونسلر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا جبکہ مستونگ سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔
نوشکی سے اطلاعات ہیں میونسپل کمیٹی کے کونسلر جانان بڑیچ کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مسجد روڈ میں پیش آیاجہاں نامعلوم افرادنے میونسپل کمیٹی کے کونسلر جانان بڑیچ کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایک شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد لاش سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا۔
لاش کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے پہلے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔