بلوچستان کے ضلع کیچ کے عالقے بلیدہ میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹر سے راشن اتار کر واپس جانے والی گاڑیوں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک جبکہ زمیاد گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعدمسلح افراد ٹرک مالک کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک زمیاد گاڑی اور دو مزدا ٹرک ایف سی ہیڈکوارٹر سے راشن اتارنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تینوں گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔
ہلاک ڈرائیور کی شناخت ناصر ولد موسیٰ کے نام سے ہوگئی جو خضدار کا رہائشی بتایا جارہاہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ زمیاد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
زمیاد گاڑی کا ڈرائیور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ مسلح افراد نے زمیاد گاڑی کے کلینر کو چھوڑ دیا۔