گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ، پاکستان کی معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے ۔ہڑتال کے باعث پاکستان بھر میں اشیا کی ترسیل، برآمدات اور درآمدات رک گئی ہے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ یومیہ 10 ہزار کنٹینرز پورٹ سے نکلتے ہیں، جبکہ ملک کی معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا آٹھواں روز،پاکستان بھر میں اشیا کی ترسیل، برآمدات اور درآمدات کے کنٹینرز رک گئے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق یومیہ 10 ہزار کنٹینرز پورٹ سے نکلتے ہیں، جبکہ ملک کی معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور سے مذاکرات کامیاب رہے تھے، تاہم وفاقی حکومت، وزارت مواصلات، فنانس اور پیٹرولیم سے متعلق مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

باقی تمام مطالبات پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article