مغربی بلوچستان کے علاقے زابل میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے میجر ابوالفضل حیدری ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے شہر زابل میں نامعلوم حملہ آوروں نے میجر ابوالفضل حیدری کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ علاج کے لیے انہیں فوری طور پر قریب ترین طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
فی الحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔