بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے 24 جولائی کو اغواءہونے والے جان محمد اور سجاد علی بحفاظت بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
کہا جارہا ہے کہ اغواءکاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے ورثاءسے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
دریں اثناءمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے وفد کے ہمراہ جان محمد اور سجاد علی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور رہائی پر انہیں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر کاشف حیدری نے کہا کہ دونوں کی بحفاظت واپسی پر اہلخانہ سمیت تمام اہلِ علاقہ کو دلی خوشی ہوئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔