پسنی: نلینٹ میں مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ، عمارت کو آگ لگا دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے شہر پسنی کے علاقے نلینٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اس کا کنٹرول سنبھال لیا اور بعد ازاں اسے آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اچانک نلینٹ کے مقام پر قائم پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور کچھ دیر میں پوسٹ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ حاصل کرنے کے بعد مسلح افراد نے چیک پوسٹ کی عمارت اور دیگر تنصیبات کو آتشزدگی کا نشانہ بنایا۔

فی الوقت واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article