بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کی جانب سے 11 اگست "بلوچ تجدیدِ عہدِ وفا کے دن” (Baloch Pledge Renewal Day) کی مناسبت سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک خصوصی سیمینار اور ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تقریب کے انعقاد اور دیگر جزیات درج ذیل ہیں:
تاریخ: 8 اگست 2026
وقت: دوپہر 12:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک
مقام: میکاڈو (Mikado)، فرانس-میہرنگ اسٹریٹ 20، 15230 فرینکفرٹ (اوڈر)، جرمنی
تقریب کا باقاعدہ آغاز بلوچ قومی ترانے سے ہوگا، جس کے بعد بلوچستان کی تاریخ اور پس منظر پر مبنی ایک خصوصئ دستاویز (ڈاکیومنٹری) پیش کی جائے گی۔
‘بلوچ تھیٹر ٹیم’ کی جانب سے ایک خصوصی ڈرامہ/تھیٹر پیش کیا جائے گا جس میں 11 اگست کی تاریخی اہمیت اور تجدیدِ عہدِ وفا کے دن کے پس منظر کو اجاگر کیا جائے گا۔
تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانانِ گرامی اور مقررین خطاب کریں گے، جس میں 11 اگست کی قومی و تاریخی حیثیت اور بلوچ قومی جدوجہد کے مستقبل پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے جرمنی میں مقیم بلوچ کمیونٹی، انسانی حقوق کے فعال کارکنان، صحافیوں اور حمایتیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی گرمجوشانہ دعوت دی ہے۔