بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے مین چوک میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحبت پور سے تعلق رکھنے والے صحافی نذر علی کندرانی ہلاک جبکہ پرویز احمد کندرانی شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس نے زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جبکہ مقتول کی لاش بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال روانہ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی شہر اورماڑہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں پک اپ ڈرائیورہلاک ہوگیا۔
واقعہ معکولا سی ایچ پی (CHP) کے قریب منگل کے روز پیش آیا جہاں ایک کنٹینر اور پک اپ گاڑی کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں پک اپ ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو اور متعلقہ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت لال جان ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، جو گاؤں کپر، کلانچ، تحصیل پسنی، ضلع گوادر کا رہائشی تھا۔
حادثے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی اور ضروری ضابطے کی تکمیل کے لیے عمان اسپتال، پسنی منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پک اپ گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر CN-2637 تھا۔