مستونگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، خضدارسے قبائلی شخص سمیت 2 افراد اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیاجبکہ خضدار سے قبائلی شخص اخلاق خدرانی سمیت 2 افراد کو اغواء کرلیا گیا۔

مستونگ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیر کومستونگ میں واقع نجی لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار احسان اللہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب ضلع خضدار سے قبائلی شخص سمیت 2 افراد کو اغواءکرلیا گیا۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل آڑنجی سے قبائلی شخص اخلاق خدرانی اورانکے بھائی جاوید کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواءکرلیا جبکہ ان کا تیسرا بھائی اغواءکاروںسے بچ نکلا ۔

واقعہ کے بعد مسلح افراد مغویوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article