یمن حوالے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ، انتونیو گوٹیرس

0
224

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ‘العربیہ’ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات میں میں گھرے ممالک کو کرونا وبا کے مرض کی روک تھام کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اس میدان میں اپنی کوششیں کرنی چاہئیں۔

گوٹیرس نے کہا تنازعات میں مبتلا تمام ممالک سے میری اپیل یہ ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ ہمارا ایک ہی دشمن اور وہ کرونا وائرس ہے۔ ہمیں دوسرے تمام تنازعات کو روکنا اور اس سے لڑنے کی کوششوں پر توجہ دینی ہے۔

ایک اور سیاق و سباق میں یو این سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ انہوں نے یمن کے بارے میں ریاض معاہدے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے بارے میں جاری مذاکرات جاری ہیں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم ریاض معاہدے کے بہت حمایتی رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے اور یمن کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کریں گے۔

گوٹیرس نے لیبیا میں جاری محاذ آرائی روکنے، بیرونی مداخلت بند کرنے اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعمیری اور بامقصد بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here