بلوچستان کے نصیرآباد اور جھل مگسی کے سرحدی علاقے میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افرادکو قتل کردیا گیا جبکہ ،پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد اور جھل مگسی کے سرحدی ایریا شہید کلو کے مقام پر مسلح افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک خاتون زر بانو اور انکے مبینہ آشنا فتح علی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔
پولیس نے جاے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ۔
دوسری جانب پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوا ہے جس کی شناخت فیصل سکنہ پروم کے نام سے ہوگیا ہے ۔
اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔