طالب علم حیات بلوچ کے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں قتل کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مند میں بلوچ یکجہتی کمیٹی مند کی جانب سے اس سلسلے میں احتجاج کیا گیا اور حیات بلوچ کے یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ہائی اسکول بلو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک طلباءاور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حیات بلوچ کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ درج تھا۔
مظاہرین نے کہا کہ حیات بلوچ کا قتل بلوچوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔ اس طرح کے واقعات تسلسل کیساتھ رونماءہوتے رہے ہیں لیکن ان واقعات کو کوئی قلمبند نہیں کرسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ، برمش بلوچ سمیت بلوچستان میں وقوع پذیر دیگر واقعات کے حوالے سے انصاف کے فراہمی تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔