بلوچستان کے ہرنائی کے علاقے تور خم تنگی میں دھماکے سے پل تباہ ہوگیا ۔جبکہ زیارت کے زرغون غر سے اغوا شدہ 19 پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملنے کی اطلاعات کے بعد زیارت کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
نا معلوم مسلح افراد نے ضلع ہرنائی کے علاقے تور خم تنگی میں ایک پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا، جس سے ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں پل کا ڈھانچہ تباہ ہو گیا۔
اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب زیارت کے زرغون غر کے علاقے میں اغوا کیے گئے 19 پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملنے کی اطلاعات کے بعد زیارت کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ تاہم، لاشیں ملنے کی ان اطلاعات کے حوالے سے سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے اور آفیشل اسٹیٹمنٹ کا تاحال انتظار ہے۔