کراچی : رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر خودکش کار بم دھماکہ ، شدید فائرنگ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے داخلی راستے پر ایک ہولناک اور طاقتور دھماکہ ہوا ہے، جس کے فوراً بعد مسلح حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹرز پر دھوا بول دیا۔

سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین اس وقت بھی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ ایک مبینہ خودکش کار بم حملہ (Vehicle-Borne Suicide Attack) تھا، جس میں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے مین گیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے فوری بعد، حملہ آوروں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی کا آغاز کیا، اور اس وقت بھی علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید جانی و مالی نقصان کی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی مزید اپ ڈیٹس موصول ہوں گی، قارئین کو آگاہ کیا جائے گا۔۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article